Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بالاسور کی سیاست میں بڑا دھماکہ: سابق ایم ایل اے جیون پردیب داس نے بی جے پی سے دے دیا استعفیٰ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بالاسور 13 مارچ: اڈیشا کے ضلع بالاسور کی سیاست میں ایک بار پھر بڑی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ بالاسور صدر کے سابق ایم ایل اے جیون پردیب داس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے اس فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں اور آئندہ سیاسی رخ پر سب کی نظریں ٹک گئی ہیں۔
جیون پردیب داس بالاسور صدر اسمبلی حلقے سے ایک بااثر سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے ٹکٹ پر دو مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ ایک بار بی جے پی کے امیدوار کے طور پر بھی اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔ سیاسی سفر کے دوران انہوں نے مختلف جماعتوں کے ساتھ وابستگی رکھی اور علاقے کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ماضی میں انہوں نے بی جے پی کو چھوڑ کر بیجو جنتا دل میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم سال 2021 میں دوبارہ “گھر واپسی” کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس وقت ان کی واپسی کو پارٹی کے لیے ایک بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا گیا تھا۔لیکن حالیہ دنوں میں بالاسور کی سیاست اس وقت گرم ہو گئی جب ضلع کے سابق رکن پارلیمنٹ ربندر کمار جینا گزشتہ روز بی جے پی میں شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اسی پیش رفت کے بعد جیون پردیب داس پارٹی کی پالیسیوں سے ناراض دکھائی دیے۔ انہوں نے پارٹی کی حکمت عملی کو غلط قرار دیتے ہوئے آج باضابطہ طور پر بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔جیون پردیب داس کے اس اچانک فیصلے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ آئندہ کس سیاسی جماعت کا رخ کرتے ہیں اور بالاسور کی سیاست میں آگے کیا نیا موڑ آتا ہے۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔