Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کانگریس حکومت کی پالیسیاں مکمل طور پر عوام مخالف*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کانگریس حکومت کی پالیسیاں مکمل طور پر عوام مخالف*

*بڑے بڑے وعدے، کارکردگی صفر،  کانگریس قائدین جھوٹ بولنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جا رہے ہیں*

*ریاستی حکومت کا بجٹ فیک ریویژن اور فیبریکیٹیڈ بجٹ۔کے کویتا کا ردعمل*

صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور اسے فیک ریویژن اور فیبریکیٹیڈ بجٹ قراردیا۔انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر قرضہ جات حاصل کئے ۔تاہم کسی بھی طبقہ کو انصاف فراہم نہیں کیا۔بجٹ کے ذریعہ عوام کو گمراہ کیاجارہاہے ۔کویتا نے کہاکہ ریاست میں پسماندہ طبقات کی آبادی 56فیصد ہونے کے باوجودان کےلئے صرف 4فیصد فنڈس مختص کئے گئے۔جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ خواتین ‘بے روزگار نوجوانوں ‘کسانوں ‘معذورین اور اقلیتو ںکے بشمول تمام طبقات کو دھوکہ دیاگیاہے۔ صدرتلنگانہ جاگروتی نے کہا ہے کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر قرض کے حصول کے ذریعہ ریاست پر زبردست بوجھ ڈال دیاہے۔انہوںنے کہاکہ ریاست کامجموعی قرض 8لاکھ 64ہزار 198کروڑروپئے تک پہنچ چکاہے۔جس کے نتیجہ میں ہر فرد پر تقریباً2لاکھ16ہزار روپئے اور ہرخاندان پر لگ بھک 9لاکھ روپئے کا قرض عائد ہوچکاہے۔کویتا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں نہ ہی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سنجیدہ کوششیں نظر آتی ہیں اور نہ ہی نئے روزگار کے اعلانات شامل ہیں۔انہوںنے دعویٰ کیاکہ ریاست میں بے روزگار ی کی شرح میںا ضافہ ہورہاہے اور رائزنگ تلنگانہ فی الواقعی بے روزگاری میں اضافہ کی علامت بن چکاہے۔کویتا نے مرکزی حکومت سے حاصل ہونے والے گرانٹس پر بھی استفسار کیا اور کہاکہ گزشتہ بجٹ میں تقریباً20ہزار کروڑروپئے گرانٹس کا تخمینہ بتایاگیاتھا۔تاہم حقیقت میں صرف 11ہزار120کروڑروپئے ہی حاصل ہوئے۔اس کے باوجود جارےہ سال پھر ایک مرتبہ اعلیٰ تخمینے پیش کئے جارہے ہیں۔جوکہ عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔کویتا نے کہاکہ گزشتہ سال کے بجٹ کی کئی اسکیموں کو بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ پیش کیاگیاہے۔جس سے ےہ واضح ہوتاہے کہ ےہ کوئی نیا ویژن بجٹ نہیں بلکہ محض ریویژن بجٹ ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ غریبوں کےلئے مکانات کی فراہمی کے وعدے کئے گئے۔لیکن فنڈس میں کمی کردی گئی۔اس سے حکومت کی نیک نیتی پر سوال اٹھتے ہیں۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ کانگریس حکومت صرف اعلانات کی حد تک محدو دہے۔جبکہ عملی اقدامات ندارد ہے۔کویتا نے کہاکہ مہنگائی ‘اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اور عوامی مسائل کی یکسوئی پر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔کویتا نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں مکمل طور پر عوام مخالف ہیں ۔اسی لئے وہ اسے فیک ‘فیکر ‘فیکسٹ حکومت قرار دیتیتی ہیں۔انہوںنے واضح کیاکہ تلنگانہ جاگروتی عوامی مسائل کی یکسوئی کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر سطح پر حکومت سے جواب طلب کیاجائے گا۔