Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج میں ڈمپر کی زد میں آکر مزدور ہلاک، مشتعل دیہاتیوں نے کئی ٹرکوں کو نذرِ آتش کر دیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

رانی گنج تھانہ کے تحت تیراٹ ہارابھانگا میں شِوانند سیوا آشرم کے قریب سوموار کے روز پیش آنے والے ایک خوفناک سڑک حادثے نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ تیز رفتار بے قابو ڈمپر نے سائیکل سوار اینٹ بھٹہ مزدور اویناش مرمو (23) کو کچل دیا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی ڈامرا علاقے کا رہنے والا تھا۔


حادثے کے بعد مقامی دیہاتی شدید مشتعل ہو گئے اور تیراٹ کے قریب دامودر ندی کے بالو گھاٹ پر دھاوا بول دیا۔ غصے سے بپھری ہوئی بھیڑ نے وہاں کھڑے ریت سے لدے آدھا درجن سے زائد ٹرکوں اور ڈمپروں کو آگ کے حوالے کر دیا، جس سے پورا علاقہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔
بتایا جاتا ہے کہ اویناش مرمو اینٹ بھٹہ سے کام ختم کرکے سائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پوری واردات قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی، جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ڈمپر نے نوجوان کو اپنی زد میں لیا اور اس کی سائیکل کے پرخچے اڑا دیے۔
واقعہ کی خبر پھیلتے ہی آسنسول ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار اگنی مترا پال فوراً جائے حادثہ پر پہنچیں اور مقامی دیہاتیوں کے ساتھ سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ احتجاج کے دوران پولیس انتظامیہ کو عوامی غصے کا شدید سامنا کرنا پڑا۔
اگنی مترا پال نے انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کی ملی بھگت سے علاقے میں غیر قانونی ریت کانکنی اور اوورلوڈ ڈمپروں کا دہشت قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریت مافیا پولیس کی ناک کے نیچے سرگرم ہیں اور آئے دن معصوم لوگ ان بے لگام گاڑیوں کا شکار ہو رہے ہیں، مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
گھنٹوں جاری رہنے والے ہنگامے اور سڑک جام کے باعث ٹریفک مکمل طور پر مفلوج رہا۔ موقع پر تعینات بھاری پولیس فورس نے کسی نہ کسی طرح حالات پر قابو پایا اور یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
فی الحال علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر اضافی سکیورٹی فورس تعینات کر دی گئی ہے۔