Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مومن انصار سبھا کی فکر کے ساتھ پسماندہ مسلم برادریاں ہوئیں متحد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*مومن انصار سبھا کی فکر کے ساتھ پسماندہ مسلم برادریاں ہوئیں متحد*

لکھنؤ (ابوشحمہ انصاری) لکھنؤ میں پالکی پیلس، گنگا پرساد روڈ، مولوی گنج میں مومن انصار سبھا کی ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں تنظیم کی سرگرمیوں اور توسیعی منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مومن انصار سبھا کے قومی صدر محمد اکرم انصاری نے کہا کہ تنظیم نے بنکروں، دستکاروں اور پسماندہ مسلم برادریوں کو منظم کرنے کے لیے مختلف ذاتوں پر مشتمل پروکوشٹھ (سیل) قائم کیے ہیں، جو طویل عرصے سے روزگار، تعلیم اور سماجی تحفظ کے میدان میں سرگرمِ عمل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تنظیم کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے آج مومن قریشی سبھا، مومن سلمانی سبھا، مومن رنگریز سبھا اور مومن عباسی سبھا کے صوبائی ڈھانچے تشکیل دیے گئے اور عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اس ضمن میں ساجد قریشی کو صوبائی صدر مومن قریشی سبھا، احسان اعظمی سلمانی کو صوبائی صدر مومن سلمانی سبھا، واصف صدیقی کو صوبائی صدر مومن رنگریز سبھا اور مستقیم عباسی کو صوبائی صدر مومن عباسی سبھا مقرر کیا گیا۔
اسی کے ساتھ مومن دانشور سبھا کے صوبائی صدر کے طور پر انجینئر احمد طاہر کو نامزد کیا گیا۔ اس سے قبل بھی تنظیم کی جانب سے مومن حلوائی سبھا، مومن رائین سبھا، مومن کسگر سبھا، مومن پٹھان سبھا، مومن مہگیر سبھا، مومن قصار سبھا، مومن داؤدی سبھا، مومن حصیری سبھا اور مومن منیہار سبھا جیسے مختلف طبقات کے لیے پروکوشٹھ قائم کیے جا چکے ہیں۔
مزید برآں، پیشہ ور افراد کو منظم کرنے کے لیے مومن دانشور سبھا، مومن ڈاکٹر سبھا، مومن ایڈووکیٹ سبھا اور مومن ادبی سبھا جیسے پلیٹ فارم بھی تشکیل دیے گئے ہیں، جو مسلم سماج کے محنت کش اور تعلیم یافتہ طبقے کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا کام کر رہے ہیں۔
محمد اکرم انصاری نے کہا کہ نئے نامزد عہدیداران پسماندہ، دبے اور محروم طبقات کو روزگار، تعلیم، تحفظ اور سیاسی شراکت داری دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مومن انصار سبھا ملک بھر میں بنکروں (انصاری برادری)، دستکاروں اور انتہائی پسماندہ مسلمانوں کی ایک غیر سیاسی مگر مضبوط تنظیم کے طور پر گزشتہ سولہ برسوں سے سرگرم ہے اور آئندہ بھی آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
پریس کانفرنس میں نمایاں طور پر نسیم انصاری، اکرام انصاری، رئیس احمد، منصور جمال، حافظ رفیق احمد، رضوان عمر، قوی خان (صوبائی صدر مومن پٹھان سبھا)، رحمت لکھنوی (صوبائی صدر مومن ادبی سبھا)، ڈاکٹر آصف کلام (صوبائی صدر مومن ڈاکٹر سبھا)، سلیم صدیقی، احمد صدیقی (صوبائی صدر مومن حلوائی سبھا)، اظہار انصاری، شعیب انصاری، احمد طاہر، عظیم انصاری، فاروق احمد، جاوید انصاری، مظہر علی انصاری، عمران احمد راجو سمیت دیگر معزز افراد موجود رہے۔
اس موقع پر تمام مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مومن انصار سبھا کے پلیٹ فارم سے پسماندہ طبقات کو ان کے آئینی حقوق دلانے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔