Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں ناکہ چیکنگ کے دوران بس سے 22 کلو 300 گرام گانجا برآمد، کوئی گرفتاری نہیں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاپور پولیس کمشنریٹ کے تحت آسنسول نارتھ تھانے کی پولیس نے 19 نمبر قومی شاہراہ کے جبلی موڑ ناکہ پوسٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دھنباد سے آسنسول آنے والی ایک بس سے 22 کلو 300 گرام گانجا برآمد کیا۔ تاہم اس معاملے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ناکہ چیکنگ کے دوران بوکارو-آسنسول روٹ کی بس نمبر JH 10 CW 2689 کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران ایک لاوارث بیگ سے بڑی مقدار میں گانجا ملا۔ پولیس نے بس کے ڈرائیور، خلاصی، کنڈکٹر اور مسافروں سے پوچھ تاچھ کی۔
بس کے خلاصی کے مطابق دھنباد بس اسٹینڈ سے دو نوجوان دو بیگ لے کر بس میں سوار ہوئے تھے، لیکن تلاشی کے وقت انہوں نے برآمد شدہ بیگ کو اپنا ماننے سے انکار کر دیا۔
اس سلسلے میں آسنسول نارتھ تھانہ کیس نمبر 143/26، مورخہ 05/04/2026، دفعہ 20(B) NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ناکہ چیکنگ پر موجود ڈپٹی مجسٹریٹ روی کمار گپتا نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد جبلی موڑ ناکہ پوائنٹ پر بیرونی ریاستوں سے آنے والی بسوں کی سخت جانچ کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً روزانہ گانجا سمیت دیگر مشتبہ اشیا برآمد ہو رہی ہیں۔