Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلٹی اسمبلی حلقہ کے سیکڑوں افراد بی جے پی و دیگر جماعتیں چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

مغربی بردوان میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 23 تاریخ کو ہونی ہے، جس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ شب تقریباً 9 بجے آسنسول کے کلٹی اسمبلی حلقہ کے چیناکوری وارڈ نمبر 100 اور براکر وارڈ نمبر 69 میں ایک اہم سیاسی منظر دیکھنے کو ملا، جہاں ترنمول کانگریس کے کارکنان کی جانب سے ایک بڑی عوامی میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس موقع پر کلٹی اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ابھجیت گھٹک نے بطور مہمانِ شریک ہوکر مجمعے سے خطاب کیا۔ میٹنگ میں کلٹی بلاک کے باشندوں سمیت بڑی تعداد میں مقامی افراد، کارکنان اور حامی شریک ہوئے۔ جلسہ گاہ میں موجود کارکنان نے امیدوار ابھجیت گھٹک کا پُرجوش استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ کارکنان کی میٹنگ کے اختتام پر ایک بڑا سیاسی رخ سامنے آیا، جب سیکڑوں افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر امیدوار ابھجیت گھٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کا جھنڈا تھما کر ان کا خیرمقدم کیا۔ نئے شامل ہونے والے افراد نے کہا کہ وہ ترنمول کانگریس کی پالیسیوں اور ریاستی ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں ابھجیت گھٹک کی بھرپور حمایت کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق انتخاب سے عین قبل اس طرح کی بڑی شمولیت کلٹی اسمبلی حلقہ میں ترنمول کانگریس کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ علاقے میں اس سیاسی پیش رفت کو کافی اہمیت کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔