Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کے گجراتی بھون میں 9روزہ گربا ڈانڈیا کا اہتمام ایم پی شتروگن سنہا و ابھجیت گھٹک ہوئے شامل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کے اوشا گرام میں واقع گجراتی بھون میں ہر سال کی طرح امسال بھی درگا پوجا تہوار کے موقع پر 9 روزہ گربا ڈانڈیا اتسو کا اہتمام آسنسول گجراتی سماج کے ذریعہ کیا گیا۔جمعرات کے دن نوراتری کے چوتھے دن منعقدہ تقریب میں آسنسول کے ایم پی شتروگن سنہا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ترنمول کانگریس کے قد آور رہنما و آسنسول میونسپل کارپوریشن کے نامزد ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک،ایس بی ایف سی آئی جنرل سکریٹری جگدیش بگاڑیا،آسنسول چیمبر آف کامرس کے صدر اوم بگاڑیا،گجراتی سماج کے صدر نکھلیش اپادھیائے و دیگر موجود رہے۔ایم پی شتروگن سنہا نے کہا کہ وہ درگا پوجا کے دوران کیی بار پچھم بنگال آئے ہیں لیکن اس بار درگا پوجا کی اہمیت کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے آسنسول گجراتی سماج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسنسول میں رہنے والے گجراتی سماج کے لوگ اعلی تعلیم یافتہ اور اپنے کلچر سے محبت کرنے والے ہیں۔سالوں سے آسنسول میں رہ کر بھی اپنے رسم و رواج اور تہذیب کو برقرار رکھا ہے۔آگے انہوں نے ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امسال بنگال میں درگا پوجا کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔یونیسکو کے ذریعہ درگا پوجا کو ہریٹیج قرار دیے جانے کے بعد لوگوں میں زبردست خوشی کا ماحول ہے۔یہی وجہ ہے کہ صرف بنگال اور ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی درگا پوجا تہوار منانے کی تیاری چل رہی ہے۔نیو یارک،منالی اور تھیمس میں بھی درگا پوجا عظیم الشان طریقے سے منانے کی تیاری کی گءی ہے۔شتروگن سنہا نے پراتھنا کرتے ہوئے کہا کہ میں امبے سے یہی دعا کرتا ہوں کہ ملک سکھ شانتی، ترقی،آپسی بھاءی چارہ اور میل جول برقرار رہے۔موقع پر ابھجیت گھٹک نے بھی آسنسول کے عوام کو درگا پوجا کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آسنسول میں مختلف جگہوں پر پوجا پنڈال کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ریاست کی وزیر اعلی محترمہ ممتا بنرجی نے بھی تقریباً500پوجا پنڈالوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ یونیسکو کے ذریعہ درگا پوجا تہوار کو تاریخی حیثیت عطا کی گءی۔یہ ہم لوگوں کے لیے فخر کی بات ہے۔2سال بعد آسنسول سمیت پورے بنگال میں دھوم دھام سے درگا پوجا منایا جارہا ہے۔امسال درگا پور میں کارنیول کا اہتمام کیا گیا ہے۔وزیر اعلی کے ذریعہ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ آءندہ سال آسنسول میں بھی کارنیول منعقد کیا جائے گا۔پروگرام کے انعقاد میں گجراتی سماج کے نکھلیش بھائی اپادھیائے ،سکریٹری مانش سیٹھ سمیت سماج کے دیگر ممبران کا بھر پور تعاون رہا۔

Latest News