Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*چلو سکریٹریٹ احتجاج کے دوران گرفتار جہد کاروں کو رہا کروا لیا گیا* *گرفتار شدگان کی رہائی تک کلواکنٹلہ کویتامہدی پٹنم پولیس اسٹیشن میں ڈٹی رہیں* *وعدوں کی عدم تکمیل کے ذریعہ کانگریس حکومت پر شہدائے تلنگانہ کے لواحقین کو دھوکہ دینے کا الزام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*چلو سکریٹریٹ احتجاج کے دوران گرفتار جہد کاروں کو رہا کروا لیا گیا*

*گرفتار شدگان کی رہائی تک کلواکنٹلہ کویتامہدی پٹنم پولیس اسٹیشن میں ڈٹی رہیں*

*وعدوں کی عدم تکمیل کے ذریعہ کانگریس حکومت پر شہدائے تلنگانہ کے لواحقین کو دھوکہ دینے کا الزام*

“چلو سکریٹریٹ” احتجاج کے دوران گرفتار تلنگانہ جہد کاروں کو مہد ی پٹنم پولیس اسٹیشن سے رہا کروالیا گیا۔ صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر نہ صرف گرفتار جہدکاروں سے ملاقات کی بلکہ ان کی رہائی تک وہیں ڈٹی رہیں۔اطلاعات کے مطابق کانگریس سے تلنگانہ جہد کاروں اور شہداء کے خاندانوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے مطالبہ پر ہفتہ کے روز “چلو سکریٹریٹ” کے لئے روانہ ہونے والے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور مہدی پٹنم، نامپلی، پنجہ گٹہ سمیت مختلف پولیس اسٹیشنوں میں منتقل کیا ۔کلواکنٹلہ کویتا مہدی پٹنم پولیس اسٹیشن پہنچیں اور وہاں موجود جہدکاروں سے اظہاریگانگت کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تمام گرفتار جہدکاروں کو رہا نہیں کیا جاتا وہ وہاں سے نہیں ہٹیں گی۔ انہوں نے مہدی پٹنم کے علاوہ دیگر پولیس اسٹیشنوں میں زیر حراست جہد کاروں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔آخرکار جہدکاروں کی رہائی کے بعد ہی کویتا انہیں اپنے ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن سے باہر آئیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں کویتا نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد بھی جہد کاروں کو جیلوں میں ڈالنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد بھی جہد کاروں اور شہداء کے خاندانوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے پنشن اور زمین دینے جیسے کئی وعدے کئے، مگر ڈھائی سال گزرنے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان وعدوں پر عمل کے لئے دباؤ ڈالا گیا تو حکومت نے اسمبلی میں بل لانے کا وعدہ کیا لیکن اس پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔کویتا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جہد کاروں کو اپنے حقوق کے لئے سکریٹریٹ کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتی تو اسے عوام کے درمیان رہنے کا حق نہیں رہے گا۔انہوں نے تلنگانہ جہد کاروں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست بھی جدوجہد کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے اور اپنے حقوق حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وعدہ کے مطابق زمین فراہم نہیں کرتی ہے تو جہدکار خود زمین پر قبضہ کرنے کے لئے مجبور ہوں گے۔کویتا نے مزید کہا کہ تلنگانہ جاگروتی پہلے ہی جہد کاروں کی حمایت میں بھومی تحریک (بھومی سنگھرش) کا آغاز کر چکی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح ان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے گی۔