درگاپور: مغربی بردوان ضلع میں پہلی بار آج درگاپور میں درگا پوجا کارنیول کا انعقاد کیا گیا۔ اسے لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا، اس موقع پر یہاں ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ریاستی وزیر قانون مولائے گھٹک، وزیر زراعت پردیپ مجمدار، ڈی ایم ایس ارون پرساد، اے ڈی ڈی اے چیرمین و رانی گنج کے ایم ایل اے تابش بنرجی ، ریاستی جانوروں کے وسائل کی ترقی کے محکمہ کے وائس چیئرمین وی شیو داسن داسو، ایم ایل اے ہرے رام سنگھ، ایم ایل اے نریندر ناتھ چکرورتی، آسنسول میونسپل کارپوریشن کمشنر راہول مجمدار کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے تمام افسران اور معززین شرکت کی۔
بنگال کی درگا پوجا کو یونیسکو کے ثقافتی ورثہ کاشکی سے پہچان ملنے کی خوشی میں اس سال ضلعی سطح پر بھی درگا پوجا کارنیول کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے تحت جمعہ کو درگاپور میں مغربی بردھمان ضلع کا درگا پوجا کارنیول شروع کیا گیا۔ اسے دلکش بنانے کے لیے انتظامیہ کی ٹیم کئی دنوں سے لگی ہوئی تھی، جمعہ کو یہ کارنیوال درگاپور شہر کی 15 درگا پوجا کمیٹیوں کے ساتھ نکلا۔ اس کارنیول کا آغاز درگا پور اسپات نگری کے راجیو گاندھی میموریل گراؤنڈ سے ہوا۔ اس میں ضلع کے تمام اعلیٰ انتظامی افسران کے علاوہ میونسپل کارپوریشن اور پولیس کمشنریٹ کے افسران نے حصہ لیا۔















