آسنسول : مرکزی تفتیشی ایجنسی کے 6افسران سہگل حسین سے پوچھ تاچھ کے لیے آسنسول جیل پہنچے۔درگا پوجا کے اختتام کے ساتھ ہی ای ڈی کی ٹیم پھر سرگرم ہوگئ ہے۔بتایا جارہا ہے کہ جمعہ کے دن آسنسول جیل میں ای ڈی کی 6رکنی ٹیم میں 2افسران دہلی کے تھے۔4افسران جیل میں داخل ہوئے انکے ساتھ لیپ ٹاپ بھی تھا۔خبر ہے کہ سہگل کے ساتھ پوچھ تاچھ کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔آسنسول سی بی آئی عدالت سے ای ڈی کو مویشی تسکری معاملہ میں درگا پوجا سے قبل سہگل حسین سے پوچھ تاچھ کی اجازت ملی تھی۔ای ڈی سہگل حسین سے یہ جاننے کی کوشش کرے گی کہ ایک ریاستی پولس کانسٹبل کے طور پر انکی ذاتی ملکیت کیا ہے۔
Post Views: 140










