آسنسول رائفل کلب میں آءندہ 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک ہونے والے 31 واں جے وی مولانکر شوٹنگ چیمپیئن شپ کے سلسلے سے پریس کانفرنس میں اسکی تفصیلی جانکاری دی گءی۔نیشنل رائفل ایسو سی ایشن کے نائب صدر وی کے کمار ڈھل نے بتا یا کہ آسنسول میں ایک بار پھر جے وی مولانکر شوٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔مقابلہ میں ملک بھر کے 1500سے زاید شوٹر حصہ لیں گے۔9 اکتوبر کو افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔13 اکتوبر کو پہلا انعام اور 15 اکتوبر کو دوسرا انعامات تقسیم پروگرام منعقد ہونے کی بات کہی۔انہوں نے بتایا کہ آسنسول ریاست کا ایک اہم شوٹنگ سنٹر ہے یہاں اس طرح کے مقابلہ فخر کی بات ہے۔پریس ک نفرنس میں رائفل ایسو سی ایشن کے اشوک چٹرجی،سرجیت بوس،سندیپ سامنت،انوپم پانڈے،روپیش ساؤ و دیگر موجود رہے۔
Post Views: 116










