Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کمار ڈوبی انجمن کا کامیاب مشاعرہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*کمار ڈوبی انجمن کا کامیاب مشاعرہ*

17 مئی 2026، بروز اتوار،  آزاد میرج ہال، ( کمار ڈوبی, جھارکھنڈ) میں انجمن ترقیءاردو ہند(شاخ کمارڈوبی) کے زیرِ اہتمام ایک کامیاب مشاعرے کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مسجدِ غوثیہ کے امام جناب مختار علی نے کی اور نظامت کے فرائض جناب ضیاء الحق حسین نے انجام دیے.اس مشاعرے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مغربی بنگال کے معروف شاعر معراج احمد معراج نے شرکت کی. انہوں نے کہا کہ “ادبی نشستوں اور مشاعروں سے اردو کو فروغ ملتا ہے اور ہم تمام ادبا و شعرا ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھتے ہیں. “اس مشاعرے میں مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے مشہور شعرا شریک ہوئے اور اپنے کلامِ بلیغ سے سامعین کو محظوظ کیا. شعرائے کرام میں معراج احمد معراج، مکرم علی نادم، نعیم احمد نعیم، انعام الحق انعام، اظہر عارف، شیخ حسین، عمران افروز، عبد الخالق، نثارانصاری، شاہد اقبال، عبد الحلیم تائب، غلام جیلانی غلام، ڈاکٹر آفتاب عالم نیر، نواب کلیم آرزو، محمد فیروز، محمد اسلام، عبد الصمد کے نام قابلِ ذکر ہیں.
سامعین میں جناب محمد جلال الدین، جناب محمد عارف، محمد صلاح الدین صاحب، اورجناب امیر حسین جیسی نمایاں شخصیات جلوہ افروز تھیں. صدرِ محفل نے اختتام میں تمام شعراء و ادبا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا.سامعین نے خوب لطف اٹھایا۔ سینکڑوں افراد شریک ہوئے اور پروگرام کے آخر تک جُڑے رہے۔ یہ مشاعرہ نہایت کامیاب اور یادگار ثابت ہوا۔
منجانب:
ضیاء الحق حسین
صدر انجمن ترقیء اردو ہند( شاخ کمارو ڈوبی ،دھنباد)