Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اکھلیش یادو کی بیٹی کے خلاف ہتک آمیز بیان کی ڈاکٹر عمار رضوی نے کی سخت مذمت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*اکھلیش یادو کی بیٹی کے خلاف ہتک آمیز بیان کی ڈاکٹر عمار رضوی نے کی سخت مذمت*

لکھنؤ:(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے صدر اور اتر پردیش کے قائم مقام سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی بیٹی کے خلاف دیے گئے ہتک آمیز اور من گھڑت بیان کی سخت مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے اور جب بھی اور جہاں بھی عورت کی عزت کو برقرار نہیں رکھا جاتا، وہاں تباہی جنم لیتی ہے۔ ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ زمین کی سب سے بڑی جنگ “مہابھارت” اس وقت لڑی گئی تھی جب ایک خاتون کی توہین کی گئی تھی۔
ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ ایسے گھناؤنے عمل کے مرتکب افراد کو عبرتناک سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر انتہائی دکھی ہیں کہ جان بوجھ کر کسی خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور افراد کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے اس غیر ذمہ دارانہ اور قابلِ مذمت عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔یہ اطلاع آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔