Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سماجی انصاف کے لئے بھرپور جدوجہد کا عزم* *کانگریس حکومت پر شدید تنقید۔وعدوں کی تکمیل میں ناکامی کا الزام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*سماجی انصاف کے لئے بھرپور جدوجہد کا عزم*

*کانگریس حکومت پر شدید تنقید۔وعدوں کی تکمیل میں ناکامی کا الزام*

*بیلم پلی میں ٹی آر ایس کی پرچم کشائی تقریب ۔  کے کویتا کا خطاب*

بیلم پلی میں تلنگانہ رکشنا سینا کی جانب سے پارٹی پرچم کشائی تقریب بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں پارٹی کارکنوں نے کلواکنٹلہ کویتا کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پارٹی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے تلنگانہ تلی کے مجسمے پر پھول مالا چڑھائی اور پارٹی کا پرچم لہرا یا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکویتا نے کہا کہ بیلم پلی کے قلب میں تلنگانہ رکشنا سینا کا پرچم لہرانا ان کے لئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے عوام سے ٹی آر ایس پارٹی کے لئے دعاؤں اور حمایت کی اپیل کی۔ کویتا نے مقامی رکن اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے رابطہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں اور مہینوں تک عوام کے درمیان نظر نہیں آتے۔ انہوں نے بیلّم پلی کی سڑکوں کی خستہ حالی پر بھی تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ نہ پنشن میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی کسانوں کی فصل کی مناسب خریداری کی جا رہی ہے، جس کے باعث کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔کویتا نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف جدوجہد کا وقت آ چکا ہے اور آنے والے انتخابات میں بیلّم پلی اسمبلی نشست پر تلنگانہ رکشنا سینا کی کامیابی یقینی ہے۔انہوں نے پارٹی کے بنیادی پانچ نکات مفت تعلیم، مفت طبی سہولیات، کسانوں کو عزت، نوجوانوں کو روزگار اور سماجی انصاف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اقتدار میں آ کر ان وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔انہوں نے تعلیمی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے آغاز کے ساتھ ہی والدین فیسوں کے بوجھ سے پریشان ہیں، مگر حکومت اس مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔کویتا نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف مفت تعلیم اور علاج فراہم کرے گی بلکہ نوجوانوں کو دو لاکھ سے لے کر بیس کروڑ روپئے تک کے قرض فراہم کئے جائیں گے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کے لئے ہر سرکاری دفتر میں خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ ان کے مسائل فوری حل ہو سکیں جبکہ سماجی انصاف کے قیام کے لئے بھی پارٹی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔