Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ریٹائرڈ فضائیہ اہلکار سڑک حادثے میں ہلاک، ٹرک کے نیچے آ کر جان گئی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کانکسا علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں ریٹائرڈ فضائیہ اہلکار کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت 65 سالہ اجے کمار منڈل کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ حادثہ بدھ کی دوپہر قومی شاہراہ نمبر 19 پر کانکسا موڑ کے قریب پیش آیا۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق اجے کمار منڈل اپنی اسکوٹی پر پاناگرھ کی جانب سے قومی شاہراہ کے سروس روڈ کے راستے کانکسا انڈر پاس کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔
شدید تصادم کے باعث وہ سڑک پر جا گرے اور ٹرک کے پہیوں تلے آ گئے، جس سے وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی کانکسا تھانہ اور کانکسا ٹریفک گارڈ کی پولیس موقع پر پہنچی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں فوری طور پر درگاپور سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی کے پاس سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ کی جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ وہ بھارتی فضائیہ کے ریٹائرڈ ملازم تھے۔ پولیس نے ان کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی پوری واردات علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئی ہے۔ پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرک کو ضبط کرکے تھانے لے گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حادثے کے بعد کچھ دیر کے لیے قومی شاہراہ کے سروس روڈ پر کشیدگی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا، جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے صورتحال معمول پر آ گئی۔