Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، محنت ہی اصل راستہ ہے: کویتا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، محنت ہی اصل راستہ ہے: کویتا*

*جاب میلہ میں نوجوانوں کو خود اعتمادی اور دیانت داری کو شعار بنانےکا مشورہ*

تلنگانہ رکشنا سینا کی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا نے کنگس پیالیس میں منعقدہ ایک بڑے جاب میلہ میں شرکت کی اورنوجوانوں کو محنت، سچائی اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا بلکہ مسلسل محنت ہی انسان کو کامیابی تک پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 150 کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ 2 ہزار ملازمتوں کی فراہمی کے مقصد سے اس جاب میلہ کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ حقیقی طور پر اہل امیدواروں کو ہی ملازمت فراہم کریں۔کویتا نے کہا کہ اس جاب میلہ میں انجینئرنگ، ڈگری اور ڈپلومہ ہولڈرس کے ساتھ ساتھ دسویں جماعت پاس نوجوان بھی شریک ہوئے ہیں اور ہر ایک کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی ملازمت زندگی میں نہایت اہم ہوتی ہے اس لئے انٹرویو کے دوران جھوٹ کا سہارا نہ لیں بلکہ جو کچھ آتا ہے وہی سچائی کے ساتھ بیان کریں۔ اگر کسی سوال کا جواب معلوم نہ ہو تو صاف طور پر کہیں کہ معلوم نہیں اور ساتھ ہی یہ یقین دلائیں کہ موقع ملنے پر سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنی شخصی مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے امریکہ میں اپنی پہلی ملازمت کے انٹرویو کے دوران یہی راستہ اختیار کیا۔ سال 2001 میں جب وہاں ملازمتوں کا بحران تھاتب انہوں نے انٹرویو میں نامعلوم سوالات پر صاف کہا کہ انہیں جواب نہیں معلوم، لیکن کچھ وقت دیا جائے تو سیکھ سکتی ہیں۔ کمپنی نے انہیں موقع دیا اور انہوں نے محنت سے بہت کچھ سیکھا۔ کویتا نے کہا کہ آج کے دور میں سیکھنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمس کے ذریعہ کوئی بھی مختلف شعبہ جات کی مفت تربیت حاصل کرسکتاہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سخت محنت ہی انسان کو مشکلات سے نکال کر کامیابی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فارمل کالجس میں تقریباً 70 فیصد طالبات داخلہ لے رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ خواتین کے لئے بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ مثبت سوچ اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں اور اگر پہلی بار کامیابی نہ ملے تو ہمت نہ ہاریں بلکہ دوبارہ کوشش کریں۔ کویتا نے شاندار جاب میلہ منعقد کرنے پر منان خان انجینئر کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کویتا کے فکر انگیز خطاب اور مشوروں سے بہت کچھ سیکھا۔