السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
محترم حضرات!
آپ تمام ساتھیوں کو یہ پر مسرت خبر دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئندہ 19 جولائی 2026 بروز اتوار بمقام *عبدالحمید مسجد* چار نمبر بریج، پارک سرکس، کلکتہ میں تحریک پیام انسانیت کے سالانہ مشرقی ہند کا زونل پروگرام منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں بنفس نفیس ہم سب کے میر کارواں “کل ہند تحریک پیام انسانیت کے صدر *“جناب حضرت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی دامت برکاتہم العالیہ تشریف فرما ہوں گے، ان شاء اللہ العزیز۔*
پروگرام صبح سے شام تک کئی نشستوں میں جاری رہے گا۔
ہمارا یہ اجلاس مشرقی ہند کی مختلف ریاستوں ( مغربی بنگال، بہار، جھاڑ کھنڈ، اڈسہ، آسام، منی پور اور تریپورہ وغیرہ) سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران، کارکنان اور تجربہ کار افراد کی اہم مشاورتی نشست ثابت ہوں گی، جہاں ملت و معاشرے کو درپیش چیلنجز، انسانیت کے تقاضوں کی دعوت اور اصلاحِ معاشرہ کے الگ الگ پہلوؤں پر بہت ہی سنجیدہ غور و فکر کیا جائے گا۔ اور حضرت صدر صاحب سے قیمتی باتیں اور قیمتی نصیحتیں حاصل کرنے کا سنہرے موقع سے ہم سب مستفیض ہوں گے، جس سے انسانیت کے ساتھ ہمدردی, بھائی چارہ، آپسی محبت و مودتوں کے راہیں ہموار ہوں گے اور ہماری کام میں بڑی رہنمائی ہوں گی۔ اس لیے ہم سب سر جوڑ کر اپنے آپ کو تمام کاموں سے فارغ کر کے اس اجلاس میں ضرور شریک ہوں گے،
*واضح رہے جناب مولانا ڈاکٹر نور الصباح اسماعیل ندوی صاحب کی سرپرستی میں اور مولانا خورشید عالم ندوی اور آپ کے رفقاء کی کاوشوں سے یہ پروگرام ہوگا،*
*نوٹ :- دوسرے ریاستوں و صوبوں سے تشریف لانے والے ( پروگرام میں شریک ہونے والے ) احباب مولانا خورشید عالم ندوی صاحب کو مطلع ضرور فرمائیں۔*
والسلام
خورشید عالم ندوی ٩٣٣٠٥٦٠٥٨٢
شیخ نور محمد ندوی ٩١٤٣٦٤٩٠١٨
تحریکِ پیامِ انسانیت کلکتہ (مشرقی زون)
آسنسول و اطراف سے شریک ہو نے والے احباب کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ 19 جولائی بروز اتوار اگنی بینا (بیدھان )اکسپریس سے جانا طے پایا ہے۔ کلکتہ جانے کے خواہشمند ساتھی محمد تنویر ذکی صاحب سے ان کے نمبر 9832114440 پررابطہ فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا ۔










