آسنسول : پچھم بردوان ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی ماینوریٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایڈوکیٹ اعجاز احمد اور سومناتھ چٹرجی کو گلدستہ اور شانہ زیب عطا کر انکی عزت افزائی کی۔واضح ہوکہ اعجاز احمد کو ویسٹ بنگال پردیش کانگریس کمیٹی ماینوریٹی ڈیپارٹمنٹ کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ سومناتھ چٹرجی کو پردیش کانگریس کا یووا شکتی پریسیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے اسی خوشی میں دونوں حضرات کو کانگریس کمیٹی ماینوریٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محمد شاکر کی رہنمائی میں اعزاز سے نوازا گیا۔موقع پر محمدصلاح الدین،محمدآزاد،محمدشاہد (ببلو)،محمدامتیاز،محمد شعیب،احمد و دیگر موجود رہے۔
Post Views: 149










