آسنسول (خورشیدعالم ) ترنمول کا نگریسس کے 26یوم تاسیسی کے موقع پر آسنسول کے منشی بازار نذد سرکاری کنواں کے پاس یکم جنوری 2023 بوقت 7 بجے شب ایک مشاعرہ اور کوٸی سمیلن کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت معتبر شاعر وقیع منظر نے کی جبکہ نقابت کے فراٸض امتیازاحمد انصاری اورمحمد خورشیدعالم نے مشترکہ طور پر نبھاٸی مہمانان خصوصی کے طور پر شاہد پرویز آسنسول میونسپل کارپوریشن کے سابق کاونسلر سیف الدین عرف گڈو مکیش شرما وغیرہ موجودتھے
مشاعرہ کے افتتاحی خطاب میں ترنمول کانگریس کے سنٸیر رہنما شاہد پرویز نے کہا کہ مشاعرہ ہماری تہذیب اور ثقافت کی علمبرداررہی ہے عام لوگوں تک اردو زبان کی چاشنی کو پہنچانے میں مشاعرہ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے مشاعرہ نے نفرتوں کو مٹاکر کر محبت کوعام کرنے کا درس دیا ہے وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ مشاعرہ کے چلن میں بھی کافی بدلاودیکھنے کو ملا رہی ہے جو مشاعرہ کی ابیاری کے لے ٹھیک نہیں ہے مگر ماشاعرہ آج بھی زندہ ہے کل بھی زندہ رہے گی یہ الگ بات ہے کہ پیشے کی للک نے چند متاشاعروں کو ان دنوں ایونٹ منجمنٹ کے طور پر پیش کرنے میں کافی پیش پیش ہیں لیکن اردو کی بقا کے لے مشاعرہ کا تواتر سے منعقد ہونا ضروری ہے ہمیں چاہیے کہ اس وقت مشاعرہ جس تنزلی کی طرف گامزن ہے اس تنزلی سے مشاعرہ کو نکالنے کے لے منصوبہ بند ڈھنگ سے کام کیا جاےتاکہ اردو ادب کی پاسداری کی جاے آج کے اس خالص ادبی اور معیاری مشاعرہ میں جن شعرا
نے شرکت کی انکا ہم اپنی کمیٹی کے طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں مشاعرہ کا آغاز نعت نبی سے عالم انجم عالم نے کیا اسکے بعد معصوم رضا معصوم نے کافی والہانہ انداز میں ایک پر کشش غزل پیش کرکے تمام سامعین کا دل جیت لیا یاسین ثاقؔب خورشید ادیؔب خالق ادیؔب امتیازاحمد انصاری مظفر علوی شمیم اخؔتر نظر امام نباؔض عزیز احمدعزیز آنند کمار آنند وغیرہ نے اپنے کلام پیش کرکے سامعین کا دل جیت لیا ۔ کنوینرس ساجدانصاری عرف گڈو اور محمد امتیاز سمیت کومل محمد وکیل محمد نسیم محمد پرویز محمد داود اکرام امن خان پرویزخان مظہر اختر کلیم وغیرہ نے ادبی محفل کے انعقاد میں معاون کردار ادا کیا۔











