Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کھڑگ پور کے بھوانی پور ریلوے بی این آر،گراؤنڈ میں سالانہ عید میلہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کھڑ گ پور : یہاں بھوانی پور ریلوے بی،این،آر، گراؤنڈ میں ہر سال کی طرح امسال بھی بھوانی پور عیدمیلن میلہ کمیٹی کی جانب سےشاندار عید میلہ لگا جس میں کافی رش دیکھنے کو ملاعلاقے کے علاوہ دور دراز کے بھی شائقین مع بال بچوں کے کثیر تعداد میں غول درغول میلہ گھومنے آئے اور کافی لطف اندوز ہوئے اس میلے کا افتتاح کھڑگ پور میونسپیلٹی کی چیرمین شریمتی کلیانی گھوش، 5 نمبر وارڈ کے کاؤنسلر جناب فداحسین صاحب اور سابق کاؤنسلرشری بابو کنڈو نے کیا دوسرے دن مہمان خصوصی میں سابق چیرمین و 6 نمبر وارڈ کے کاؤنسلرشری پردیپ سرکار21 نمبر وارڈ کی کاؤنسلر شری متی ڈی بسنتی ،اور ،22 نمبر وارڈ کے کاؤنسلر شری مدھوکامنی،تشریف لائے آخری دن اختتامی گھڑی میں بی جی پی کے قد آور نیتا و مدنا پور حلقہ کے ممبر آف پالیامنٹ شری دلیپ گھوش صا حب اور نبیرہ اکبر و چانشیں حضور مخدمِ ملت علیہ الرحمہ وحکومت مغربی بنگال اردو ایکاڈمی کے ممبراور انجمن ترقی اردو ھند مغربی بنگال مدناپور و جھاڑگرام اضلاع کے سرپرست،عالی جناب صوفی سیدابرار صفی چشتی صاحب کو آخری دن کیلئے مدعوکیا گیا تھا مگر صوفی صاحب بہت ہی ضروری مصروفیات کی وجہ کر شریک نہ ہوسکےتاہم شہر کے دیگر معززین شریک ہوئے! عید میلن میلہ ک کارکنان نعیم اختر، اکرام شیخ،پرویز اختر، اور شاہد احمد خان وغیرہ پیش پیش تھے!