برن پور : آسنسو ل میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 98 کے رانگا پاڑہ، حاجی سید فرید نگر میں ” کھیلا ہوبے ” نعرہ کے ساتھ پہلی بار کونسلر کپ 2023 ہوم لیگ منی گول پوسٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد 15 اگست 2 بجے دن کو شروع ہونے جارہا ہے۔ اس سلسلے میں وارڈ کونسلر کہکشاں ریاض نے سوموار کے دن ایک پریس کانفرنس میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وارڈ کے نوجوانوں میں فٹبال کے تئیں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مذکورہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں وارڈ 98 کے کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پرانے کھلاڑیوں کی دو ٹیم آپس میں نمائشی کھیل کا مظاہرہ بھی
کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اعلان سے وارڈ کے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں مغربی بنگال حکومت کے وزیر قانون مولائے کھٹک ، آسنسو ل میونسپل کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے ،ڈپٹی میئر وسیم الحق، رانی گنج کے ایم ایل اے و اے ڈی ڈی اے چیئرمین تابش بنرجی، رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی، ایسکو اسٹیل انتظامیہ، برن پور اسپتال کے کئی افسران اور فٹبال کے
شائقین کی مہمانان کی حیثیت سے شرکت ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کی مکمل تیاری ہوچکی ہے۔ انہوں نے فٹبال سے دلچسپی رکھنے والوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔