آسنسول کے معروف امراضِ قلب کے معالج ڈاکٹر رمن راج کو خاتون تھانہ پولیس نے پوسکو ایکٹ میں درج معاملہ میں گرفتار کر جمعرات کے دن آسنسول کے پوسکو عدالت میں پیش کرکے پانچ دنوں کی پولیس ریمانڈ میں دینے کی اپیل کی تھی۔عدالت نے پانچ دنوں کی جگہ ایک دن ریمانڈ کی منظور ی دی۔ ڈاکٹر کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی باشندگان آسنسول حیرت زدہ ہیں۔
متاثرہ کی وکیل میتا مجمدار نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے علاج کے دوران بچی کے ساتھ قابل اعتراض سلوک کیا۔متاثرہ نے اپنے گھر والوں کو یہ بات بتائی۔ جس کے بعد گھر والوں نے خاتون تھانہ میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد آسنسول مہیلا پولیس اسٹیشن نے ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ڈاکٹرصنعتی و تجارتی شہر آسنسول میں کافی مقبول ہیں
Post Views: 59