Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب طیارہ حادثہ، ملک بھر میں غم کی لہر، ممتا بنرجی کا اظہار افسوس*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

کولکاتا: جمعرات کے روز احمد آباد ایئرپورٹ کے نزدیک پیش آئے ایک افسوسناک طیارہ حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعرات دوپہر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے کی خبر سامنے آتے ہی پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا:
“آج احمد آباد میں پیش آئے ایئر انڈیا کے انتہائی المناک ہوائی حادثے کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ہے۔ یہ ہم سب کے لیے نہایت افسوسناک خبر ہے۔ ہم تمام مسافروں کی خیریت اور سلامتی کے لیے دعاگو ہیں اور بچ جانے والوں کی اطلاع کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔”

پولیس ذرائع کے مطابق، طیارے میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، اس بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ایئرپورٹ انتظامیہ و مقامی پولیس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس اور دعا کی اپیلیں سامنے آ رہی ہیں۔