Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ایف کے گروپ سی ایس آر کی جانب سے شربت اور ٹھنڈے پانی کا کیمپ لگایا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : اندنوں آسنسول و اطراف میں دھوپ کی تپش، شدت کی گرمی اور گرم ہواؤں کے باعث عام زندگی پوری طرح مفلوج ہے۔ اس گرمی کے موسم میں راہگیروں، گاڑی ڈرائیوروں، یومیہ مزدوروں، ٹھیلہ و رکشہ چلانے اور ضرورت کے تحت باہر نکلنے والوں کو کچھ راحت پہنچانے کے مقصد سے ایف کے گروپ سی ایس آر کی جانب سے ٹھنڈا منرل پانی کے بوتل اور ٹھنڈا شربت پلانے کا کیمپ لگائے گئے۔ ایف کے گروپ کے روح رواں فیروز خان ( ایف کے) نے بتایا کہ ایف کے گروپ سی ایس آر گروپ کا مقصد ہی ہے کہ غریبوں، ضرورتمندوں اور عام لوگوں کی بھلائی میں پیش پیش رہنا اور ان کو ہر ممکن راحت پہنچانا ہے۔