Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور : بند کار میں نامعلوم شخص کی لاش ملنے سے سنسنی، پولیس تفتیش میں مصروف*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور کے ہیراپور تھانہ علاقے کے شیام بندھ علاقہ میں سلمان موری فیکٹری کے پاس شیواجی میدان کے قریب ایک بند کار سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ہیراپور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دی۔ فی الحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

کار کے مالک پون دوبے نے بتایا کہ وہ اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں۔ ہفتہ کی شام وہ باری میدان میں واقع مندر میں پوجا کے لیے کار کھولنے گئے۔ کار کے شیشے پر دھندلے نشانات دیکھ کر انہیں لگا کہ شاید شیشہ ٹوٹا ہے، لیکن جیسے ہی انہوں نے کار کھولی، سیٹ پر ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ پون دوبے نے بتایا کہ ان کی کار ہمیشہ لاک رہتی ہے اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے۔

انہوں نے فوراً اپنے پڑوسی کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور بعد میں پولیس کو خبر دی۔ ہیراپور تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ پولیس لاش کی شناخت کے ساتھ ساتھ اس پراسرار واقعے کی وجوہات کا پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس واقعے نے مقامی لوگوں میں خوف و دہشت پھیلا دی ہے اور علاقہ میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔