آسنسول 11 اگست (آسنسول دستک ڈیسک): ترنمول کانگریس بیربھوم ضلع صدر انو برتو منڈل کو گا ئے تسکری معاملہ میں سی بی آئی نے منگل کی صبح ان کے گھر سے گرفتار کر کے آسنسول کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کرنے کے لئے کافی سیکوریٹی کے ساتھ قومی شاہراہ سے لایا جارہا ہے ۔ انو برتو کی گرفتاری کی خبر سے بی جے پی اور سی پی ایم رضاکاروں میں خوشی کا ماحول ہے ۔ آسنسول ساؤ تھ کی بی جے پی ایم ایل اے اگنی مترا پال نے عام لوگوں کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔ آسنسول عدالت احاطے میں پولس کا سخت پہرہ بٹھادیا گیا ہے ۔ پورا علاقہ پولس چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ دن کے تین بجے تک انو برتو کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے ۔ تا دم تحریر سی بی آئی انو برتو کو شیتل پور کے ای سی ایل گیسٹ ہاؤس میں لے جا کر پوچھ تاچھ جاری ہے ۔







Post Views: 461










