Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دامودر ندی کے ڈیشرگڑھ کے نزدیک ایک ہی خاندان کے تین افراد غرقاب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ڈیشرگڑھ : کلٹی تھانہ کے تحت ڈیشر گڑھ مزار شریف کے نزدیک دامودر ندی میں غسل کرنے کے دوران ایک ہی خاندان کے تین افراد غرقاب ہوگئے۔ ملی جانکاری کے مطابق کولکاتا سے ڈیشرگڑھ زیارت کے لیے آئے تھے۔ منگل کی شام ندی میں غسل کرنے کے دوران ندی میں ڈوب گئے۔ خبر پاتے ہی سنکتوڑیہ پھانڑی پولیس اور ڈیفنس کی ریسکو ٹیم پہنچی اور تلاش شروع کیا۔ لیکن ان تینوں کا کو سراغ نہیں ملا۔ ذرائع کے مطابق کولکاتا کے حسین شاہ روڈ ، اقبال پور باشندہ محمد فیروز اپنی فیملی کے دیگر پانچ افراد جن میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کے ساتھ زیارت کے لیے ڈیسر گڑھ آئے تھے۔ ندی میں محمد فیروز، ان کا بیٹا محمد آصف اور محمد توصیف غسل کے دوران غرقاب ہوگئے۔ رات ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں تلاش کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا ، اس کے باوجود مقامی لوگوں کی مدد سے تلاشی مہم جاری رکھتے ہوئے لاش نکالی گئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے آسنسول ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔