جمعہ کی صبح دُرگاپور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ دُرگاپور سے رانی گنج کی طرف جانے والی ایک منی بس کے ڈرائیور کی اچانک طبیعت بگڑ جانے کے بعد گاڑ بے قابو ہو گئی۔ تیز رفتاری کے باعث بس سیدھی جا کر بھگت سنگھ اسٹیڈیم کے قریب واقع بس اسٹینڈ سے ٹکرا گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کے دفتر کے قریب پہنچنے کے بعد ہی ڈرائیور کی حالت بگڑ گئی تھی۔ حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر دُرگاپور سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بس میں سوار 6 سے 7 مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں سٹی سینٹر کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے ریسکیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور ٹریفک کو معمول پر لایا۔


















Post Views: 145










