Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دھرم پور گیٹ پر ریلوئے الیکٹرکٹ تار ٹوٹ کر گرنے سے دونوں سمت سے آمد ورفت بند، کوئی نقصان نہیں،آر پی ایف جوانوں کا پہرہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آج صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے ساؤتھ ایسٹرن ریلوئے آدرا ڈیویژن کے تحت دھرم پور گیٹ کے نزدیک ز ر دار دھماکہ کے ساتھ ریلوئے لائن کا تار ٹوٹ کر گرنے سے دونوں سمت سے لوگوں کی آمد ورفت بند کردیا گیا ہے۔ ریلوئے انتظامیہ کی جانب سے آر پی ایف جوانوں کا پہرہ ہے تاکہ کوئی ریلوئے لائن پار نہ کرے۔خبر پاتے ہی وارڈ کونسلر کہکشاں ریاض موقعے پر پہنچ کر ریلوئے کے اسٹاف سے رابطہ کیا ۔ ریلوئے لائن کی دونوں جانب مقامی لوگوں کی کافی بھیڑ اکٹھا ہے۔ اس واقعے سے بہت سارے بچے اسکول نہیں جاسکے ۔ ڈیوٹی اور دیگر کام پر جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ مقامی لوگوں سے ملی جانکاری کے مطابق تار ٹوٹنے کے وقت زور دار دھماکہ ہوا جس پورا علاقہ دہل اٹھا۔ ریلوئے گیٹ کیبن دھواں سے بھر گیا ۔وہاں موجود ڈیوٹی پر گیٹ مین فوراً کیبن سے نکل کر راحت کی سانس لی۔ ویسے اس حادثے میں کسی طرح کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوئے انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے لیکن تادم تحریر مینٹیننس کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔