Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سٹر حادثے میں ضلع پریشد ممبر محمد ارمان کے بیٹے کی موت، علاقے میں غم کا ماحول*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ترنمول کانگریس سالان پور بلاک صدر و پچھم بردوان ضلع پریشد ممبر محمد ارمان کا 28 سالہ بیٹا شیخ شہنواز کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی ۔ملی جانکاری کے مطابق شیخ شہنواز گھر سے موٹر سائیکل میں پٹرول لے کر واپس لوٹتے وقت راستے میں پھسل کر موٹر سائیکل گرنے سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔اسے فوراً آسنسول ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے جانچ کے بعد مردہ قرار دے دیا ۔ اس درد ناک حادثے کی خبر پاتے ہی سالان پور بلاک کے ترنمول ورکرس و حامی آسنسول ضلع اسپتال پہنچے ۔ بارابونی کے ایم ایل اے و آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے ، پچھم بردوان ضلع ترنمول کانگریس کے ضلع صدر و پانڈیشور کے ایم ایل اے نریندر ناتھ چکرورتی و دیگر ترنمول کانگریس رہنما بھی ضلع اسپتال پہنچے ۔ اس خبر سے پورے علاقے میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔