Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*شادی کی تقریب میں شرکت میں آنے کے دوران سڑک حادثہ میں ایک موت دو دن میں چھ سڑک حادثہ میں تین افراد کی موت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آرہے ایک شخص کو پانی ٹینکر نے دھکا ماردیا جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ بدھ کی شام کو آسنسول شمالی تھانہ کے دھدکا موڑ کے نزدیک قومی شاہراہ 19 پر پیش آیا۔ اس حادثے میں جھارکھنڈ کے گریڈیہہ کے آلکاپور باشندہ رابندر کمار گپتا (44) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے دن ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بس سے رابندر آسنسول پہنچے تھے ۔ دھدکا موڑ کے نزدیک بس رکی تو وہ اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ بس سے اتر کر قومی شاہراہ کے کنارے پیدل جارہے تھے ، اسی دوران ایک پانی ٹنکی نے اسے دھکا ماردیا جس سے گرنے پر وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔اسے دیکھ کر دوسرے رشتہ دار دوڑ کر وہاں پہنچے اور فوراً اٹھا کر آسنسول ضلع اسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ بتایا۔ اس واقعے سے شادی کے گھر میں ماتم چھا گیا۔