Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فیروز خان ایف کے کو ممبئی میں گلوبل لیڈرشپ سمٹ 2025 میں گلوبل آئیکون ایوارڈ سے نوازا جائے گا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بین الاقوامی سطح پر معروف تاجر اور ایف کے گروپ کے چیئرمین فیروز خان ایف کے کو ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل ریڈی سن میں 2 اگست 2025 کو منعقد ہونے والے گلوبل لیڈرشپ سمٹ 2025 میں گلوبل آئیکون ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انہیں باقاعدہ طور پر آفیشیل لیٹر بھی موصول ہو چکا ہے، اور فیروز خان ایف کے اس اہم بین الاقوامی سمٹ میں اسپیکر کے طور پر بھی شریک ہوں گے۔
گلوبل لیڈرشپ سمٹ میں ملک کے ممتاز صنعتکار، کاروباری رہنما، مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہستیاں شریک ہوں گی۔ انہیں مختلف زمروں میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس شاندار تقریب میں ملک کی کئی سرکردہ شخصیات موجود ہوں گی، جن میں مشہور سیاسی لیڈران، بالی ووڈ ستارے، معروف کھلاڑی، کامیاب تاجر اور دیگر شعبوں کی نامور ہستیاں شامل ہوں گی۔
فیروز خان ایف کے کو یہ اعزاز ان کی بین الاقوامی کاروباری کامیابیوں، سماجی سرگرمیوں اور قوم و ملت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ ان کے کارناموں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونِ ملک بھی ان کا نام روشن کیا ہے، اسی بنا پر انہیں گلوبل آئیکون ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، اور اس اعزاز سے انہیں ایک یادگار تقریب میں سرفراز کیا جائے گا۔
یہ لمحہ نہ صرف ایف کے گروپ بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔