شمالی آسنسول کے ریل پار، نیا محلہ کے رہنے والے بیگ مرچنٹ الحاج محفوظ عارف 26.06.2026 کو اپنی اہلیہ حنا کوثر کے ساتھ ٹرین نمبر 13304 ونانچل ایکسپیرس سے رانچی کی جانب جارہے تھے۔دوران سفر انکی اہلیہ گم ہوگءی۔الحاج محفوظ عارف نے بتایا کہ دھنباد اسٹیشن تک انکی اہلیہ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔لیکن رات کے کسی پہر انکی آنکھ لگ گئی اور جب چندر پورہ اسٹیشن میں گاڑی کے جھٹکے سے آنکھ کھلی تو اہلیہ اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھیں۔وہ فوری طور پر ٹرین کے ہر ڈبے اور بیت الخلاء میں تلاش کرتے ہوئے جھالدا اسٹیشن پہنچ گیے وہاں سے انہوں نے دوسری ٹرین پکڑی اور پھر واپس بوکارو اسٹیل سٹی اور چندرہ پورہ اسٹیشن میں تلاش اور آرپی ایف و جی آر پی کو اطلاع دے کر دوبارہ تلاش کے مقصد سے رانچی کے لیے روانہ ہوگیے ۔وہاں بھی ہر ممکنہ جگہ تلاش کرنے پر بھی گمشدہ حنا کوثر کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ریلوے کے ہیلپ لائن نمبر 139 پر بھی شکایت درج کرائی گئی ہے اور دھنباد سے بوکارو اسٹیل سٹی اسٹیشن تک آر پی ایف اور جی آرپی آفس میں شکایت کی گئی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ انکی اہلیہ کے سلسلے سے کسی کو بھی کچھ جانکاری ملے تو اس نمبر پر رابطہ قائم کریں۔
9851196130
9563742626








