Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، تین افراد گرفتار، براؤن شوگر اور نقدی برآمد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول ساؤتھ تھانہ علاقے کے گرِجا موڑ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے تقریباً 34 گرام براؤن شوگر اور لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد ایک ٹوٹو میں سوار ہو کر منشیات کی سپلائی کے لیے جا رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے انہیں رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ افراد صنعتی حلقہ کے مختلف علاقوں میں کافی عرصے سے نشہ آور اشیاء کی سپلائی میں ملوث تھے۔ دوسری جانب ٹوٹو ڈرائیور نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریل پار کا رہائشی ہے اور اس نے محمد نواب نامی شخص کو عالم نگر چھوڑنے کے لیے سواری لی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ اس کے مسافر کے پاس منشیات موجود ہے۔ اچانک پولیس نے گاڑی کو گھیر لیا اور تلاشی کے دوران منشیات اور نقدی برآمد ہوئی۔ تاہم خبر لکھے جانے تک پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی ضبط شدہ منشیات کی سرکاری طور پر مکمل تصدیق کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 34 گرام براؤن شوگر برآمد ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس کارروائی کے بعد شلپانچل میں سرگرم غیر قانونی منشیات کے کاروبار پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، خاص طور پر 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل اس طرح کی سرگرمیوں نے قانون و نظم اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
فی الحال پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے کہ اس نیٹ ورک کے تار کہاں تک جڑے ہوئے ہیں۔