آسنسول : آسنسول نارتھ تھانہ پولیس کے تحت چندرچوڑ موڑ کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کرکے آسنسول عدالت میں بھیج دیا۔ آسنسول نارتھ تھانہ پولیس نے ابھیشیک مکھرجی، ٹنکو کمار پرساد، پنکج کمار سنگھ اور کلدیپ کمار عرف کالو کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ یہ سبھی جےدیو کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ لینڈ مافیا کے درمیان بالادستی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم دنیش کا دعویٰ ہے کہ وہ زمین کے کاروبار میں نہیں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے حواریوں نےجن کی سرپرستی میں وہ پہلے تھا، نے دنیش کو چمکانے کے لیے یہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دنیش پر کوئلے کے کاروبار میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ فی الحال وہ ضلع پریشد کے ٹول ٹیکس کا انتظام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دوسرے کاروبار میں ہیں۔
وارڈ نمبر 20 کے کونسلر ارجن مانجھی نے کہا تھا کہ کچھ عرصے سے اس علاقے میں لینڈ مافیا کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ سامنے آرہا تھا اور الزام لگایا جا رہا تھا کہ لینڈ مافیا کسی کی بھی زمینوں حتیٰ کہ تالابوں پر بھی قبضہ کر رہا ہے، آج کا واقعہ بھی ایسا لگتا ہےکہ اسی سے متعلق ہو. انہوں نے کہا کہ جب انہیں فون پر واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ آسنسول میں تھے، جب وہ موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک جے سی بی زمین پر چلائی جا رہی تھی اور دنیش گورائی کی حملہ کیا گیا تھا۔






انہوں نے بتایا کہ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ تقریباً 40 سے 50 لوگ زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انتظامیہ کو فوری اطلاع دی گئی اور جے سی بی مشین انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی اور کام روک دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ حملہ کرنے والے مقامی نہیں بلکہ باہر کے لوگ ہیں۔









