آسنسول : آسنسول کے آر کے بنگال میں گزشتہ سال 14 دسمبر کو بی جے پی کی جانب سے کمبل تقسیم کے دوران بھگدڑ میں تین افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں آسنسول درگا پور پولس نے کل آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا جنہیں شرطیہ جمانت مل چکی ہے۔ اس معاملے میں آسنسول کارپوریشن کے سابق میئر و بی جے پی رہنما جتندر تیواری اور ان کی اہلیہ و کارپوریشن کی کونسلر چیتالی تیواری کی تلاش تھی۔ جتندر تیواری اور ان کی اہلیہ۔ چیتالی تیواری کی پیشگی ضمانت کی عارضی خارج کر دی تھی۔ اس کے بعد سے ہی آسنسول در گا پور پولس ان کے رہائشی مکان آسنسول کے گھنشیام اپارٹمنٹ پہنچی تھی لیکن مکان میں تالا بند رہنے کی وجہ سے سے نوٹس لگاکر واپس چلی آئی تھی۔ اس مکان میں پولس کئی بار گئی لیکن ہر بار ناکامی ہوئی ۔ آخر کار پولس نے جتندر تیواری کو نوئیڈا کے جمنا ایکسپریس وے سے گرفتار کرلیا ہے۔ اس خبر سے سیاسی گلیاروں میں چہ میگوئیاں کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ ابھی تک اس خبر کی پولس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن تمام مقامی نیوز چینل اور نیوز پورٹل میں یہ خبر دکھائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولس انہیں آسنسول لے کر آرہی ہے۔










