بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسیر حبیب کی سوئے در حبیب دھام نگر شریف اڈیشا کی روانگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمد اللہ ۔۔میں خادم اہلسنت اسیر بارگاہ حبیب محمد مبین احمد حبیبی بارگاہ امام التارکین محب المحبوبین سید العارفین بایزید وقت سرکار مجاہد ملت علیہ الرحمۃ والرضوان دھام نگر شریف اڈیشا کے لئے ھلدیا ایکسپریس سے روانہ ھوچکا ھوں
سبھی احباب ٹرین اور بزریعہ کار روانہ ہوگئے میں بے چین رہا رات 11بجے میں نے حضرت محبوبِ ملت فضیلۃ الشیخ علامہ الحاج الشاہ غلام رحمانی صاحب قبلہ حبیبی سجادہ نشیں خانقاہ حبیبیہ مراد آبادسے رابطہ کیا جو پہلے دھام نگر شریف پہونچ چکے ھیں حضرت نے فرمایا۔آجاوحضور حبیب ملت علیہ الرحمۃ والرضوان کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر دوپہر 3بجے ھے ۔رات بھر بے چین رھا ریلوے روٹ دیکھتا رھا اور آج حضرت کے حکم کو سہارا بناتے ھوئے بوقت فجر یہ کہتے ھوئے روانہ ھوگیا کہ
میرے آقا حضرت اچھے میاں
ھو رضا اچھا وہ صورت کیجئے
محبین نے گرتی صحت کے پیش نظر مشورہ دیا ٹھنڈ ھے ابھی مت جائیے حضرت کے عرس چہلم میں چلیں گے مگر دل نے فیصلہ کیا کہ اب حبیب ملت نھیں ملیں گے اہ افسوس ھم سبھوں سے وہ ذات رخصت ھوگئی جو میرے مجاہد ملت کے خانقاہ کے امین اور شان تھے بہت خوش اسلوبی سے حضرت حبیب ملت نے مجاہد ملت کے خانقاہ کی سجادگی کی عظیم ذمہ داری نبھائی آہ وہ ذات جس میں مومنانہ شان تھی جس میں مجاہد ملت کی سادگی جھلکتی تھی وہ ذات جنہوں نے اپنی زندگی اسلام وسنیت
کے لئے وقف کردی وہ ذات جنکی زندگی نام ونمود اور دیکھاوے سے پاک تھی حبیب ملت جو زندگی بھر خانقاہ کے عمدہ نظم وضبط اور فلاح کے لئے ھمیشہ کوشاں رہے ۔وہ ذات جنہوں نے مجاہد ملت کی تحریک آل انڈیا تبلیغ سیرت اور خاکساران حق کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی اور حکمت عملی اور مواعظ حسنہ سے نبھاتےرھے
جنہوں نے دارالعلوم مجاہد ملت کو بام عروج تک پہونچایا لوگوں نے تا دم آخر راھوں میں کانٹے بچھائے مگر آپ نے کسی مخالف کا جواب نہ دیکر کام کرتے رھے اور کامیاب ھوکر یہ نعرہ لگاتے ہوئے دنیا رخصت ھوگئےکہ
خاک ھوکر عشق میں آرام سے سونا ملا
جان کی اکثیر ھے الفت رسول اللّٰہ کی
آہ آج دنیا سے عالم بے بدل صوفی باصفا مجاہد ملت کے سپاھی کا باکمال کمانڈر اس شان سے گیا کہ
عرش پر دھومیں مچیں وہ مومن صالح ملا
فرش سے ماتم اٹھے وہ طیب وطاہر گیا
دعا ھے مولائے کریم اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطافرمائے اور ھم غلاموں مریدین ومتوسلیں خصوصاً اھل خاندان وشہزادگان کو صبر جمیل عطافرمائے آمین یا رب العالمین
زمین تھوڑی سی دیدے بہر مدفن اپنے کوچے میں
لگادے میرے پیارے میری مٹی بھی ٹھکانے سے
مٹی نہ ھو برباد پس مرگ الٰہی
جب خاک اڑے میری مدینے کی ھوا ھو
شریک غم فقیر اسیر بارگاہ حبیب
محمد مبین احمد حبیبی برن پور 8906001786=9832778692
30/12/2025










