رانی گنج: جموڑیہ تھانہ کے بینالی کے نزدیک قومی شاہراہ پر سڑک کے کنارے پتھر لدے ٹرک کو درگاپور سمت سے جھارکھنڈ نمبر کے ایک ٹرک نے پیچھے سے دھکا دیا۔ جس سے ٹرک خلاصی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اسے مقامی لوگوں نے پولس کی مدد سے آسنسول ضلع اسپتال پہنچایا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر اس سے قبل بھی ک بار سڑک حادثے۔ ہوچکے ہیں ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ قومی شاہراہ کے کنارے گاڑیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں جس حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ قومی سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی کرنے پر پولس کو سختی کرنے کی ضرورت ہے۔
Post Views: 231








