کلٹی : آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کے نعمت پور پولیس چوکی کے تحت چناکوڑی میں گزشتہ جمعے کی رات 9 بجے ایک شخص کو گولی مار دی گئی تھی، اس واقعے نے علاقے میں سنسنی پیدا کر دی تھی۔
اس کے بعد کلٹی تھانہ کی نعمت پور پھانڑی پولیس نے واقعہ کے چیناکوڑی علاقہ میں ملزموں کی تلاش کے لئے آتلاشی مہم چلائی ۔ جس میں پیر کی رات اس واقعہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ نعمت پور چوکی پولیس نے گوپال مہتو نامی شخص کو گرفتار کیا جو چیناکوڑی نونیا بستی کا رہنے والا ہے۔ نعمت پور چوکی پولیس نے بتایا کہ اسے منگل کو آسنسول کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے اسے 6 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ۔
Post Views: 109