Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پولس سب انسپکٹر کی آگ میں جل کر موت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کے ایک سب انسپکٹر کی آگ میں جل کر موت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر کا نام امل بھٹاچاریہ (58)اور وہ دنوں آسنسول پولس لائن میں تعینات تھے۔ مہلوک کا گھر مائیتھن کے ڈی وی سی لفٹ بینک میں ہے ۔ وہ فی الحال آسنسول ساؤتھ تھانہ کے تحت آسنسول گاؤں میں ایک کرائہ کے مکان میں رہتی تھے۔ بدھ کی دیر رات یہ حادثہ کرائے کے مکان میں پیش آیا ہے۔ جمعرات کی دوپہر اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آسنسول ضلع اسپتال میں لایا گیا۔ تین روز قبل وہ ریاستی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے جنگل محل سفر کے دوران ڈیوٹی پر تھے۔ جمعرات کو ان کی ڈیوٹی سے واپسی تھی لیکن ڈیوٹی ختم ہونے پر وہ بدھ کی رات تقریباً دس بجے آسنسول واپس آگئے۔ رات کے تقریباً ڈیڑھ بجے مالک مکان نے دیکھا کہ جہاں دوسری منزل میں امل بابو رہتے تھے اس کمرے سے دھواں نکل رہا ہے۔اسی وقت وہ آسنسول جنوبی تھانہ پولس کو خبر دیے۔ پولس موقعے پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو دیکھا سارا سامان جل کر خاک ہوگیا ہے۔اسی میں وقت آگ میں جھلسے سب انسپکٹر امل بابو کو اٹھا کر ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے جانچ کے بعد مردہ قرار دے دیا۔اس کی اہلیہ من من بھٹاچاریہ کولکاتا سے واپس لوٹ کر حادثہ کی خبر پاتے ہی اس کی ہوش اڑ گئی۔ پولس کا اندازہ ہے کہ سگریٹ کی آگ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ پولس نے ایک غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا ہے ۔