*مدھیامک اورہائیرسکنڈری کےطلبہ 20دسمبرتک جمع کرسکتےہیں اپنامارکس شیٹ*
انجمن ترقی اردوہند،ضلع پچھم بردوان، آسنسول کےذریعہ سال گزشتہ کی طرح امسال بھی مدھیامک اورہائیرسکنڈری 2024کےوہ کامیاب طلباء وطالبات جنہوں نے اردو مضمون میں بالترتیب 80فیصداور 85فیصدنمبرات حاصل کیاہے،ان کےاعزاز میں آئندہ 29دسمبر بروز اتوار،صبح دس بجے آسنسول عیدگاہ وقف اسٹیٹ،مرگاسال میں ایک پروقار جلسہ استقبالیہ وتقسیم انعامات کا انعقاد کیاجائے گا ۔اس کا فیصلہ اتوار کی شام انجمن ہذاکےسکریٹری ماسٹر محمد سلیمان کے دولت کدے پر ہونے والی انجمن کی خصوصی میٹنگ میں کیا گیا انمجن کے سکریٹری ماسٹر محمد سلیمان نے بتایا کہ سال رواں میں مدھیامک امتحان میں اردو میں 80اورہائیرسکنڈری میں85فیصد یااس سے زائد نمبرات لانے والے طلباءو طالبات کو آئندہ 20/دسمبر تک اپنے اپنے مارکس شیٹ کی زیروکس کاپی جس کے پشت پر انکے والداور اسکول کانام،پتہ اور موبائل نمبر لکھ کرمخلتف علاقوں میں انجمن کےذمہ داران کےپاس جمع کردیں۔موصوف نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی اسی تقریب کے دوران قاسم علیگ مرحوم کے نام سے منسوب خادم اردو ایوارڈ بھی اردو کی ایک معتبر شخصیت کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔پروگرام کی تیاری شروع کردی گئی ہےاور معزز مہمانان کرام سے رابطہ قائم کیا جارہاہے۔مارکس شیٹ درج ذیل مقامات پر طلبہ اپنی سہولت کے پیش نظر جمع کرسکتے ہیں۔
*شمالی اسنسول -ماسٹر محمد علی انصاری اور زم زم بک ڈپو۔
*جنوبی آسنسول۔نشاط بکڈپو،نیوسنیما۔
*برنپور۔ماسٹرامتیازاحمدراشد اور نشاط احمد دیوانہ۔
*کلٹی۔ماسٹر محمدفیروز۔کیندوااسکول اور پروفیسر ندیم اختر * رانی گنج۔ماسٹر محمدسلیمان۔
*انڈال۔ہیڈماسٹر افتخار احمد۔
*سری پور اور ننگھا۔ماسٹر امتیاز احمد انصاری۔
*جموڑیہ۔ماسٹر محمد شکیل
*درگاپور۔ماسٹر مہدی حسن

















