شمالی آسنسول اوکے روڈ میں خواتین اور لڑکیوں کو ہنرمند اور خودکفیل بنانے میں پیش پیش رہنے والا تربیتی مرکز نیتاجی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی دعوت پر اتوار کے دن مغربی بنگال اردواکاڈمی کے آسنسول کے ارکان شکیل انور اور کہکشاں ریاض خوشی ولائبریرین محمد رفیع اللہ اور آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سیدوسیم الحق نے اس مرکز کا دورہ کیا۔دورہ کرنے والی ٹیم میں سنئیر صحافی ریاض اتکلی،ماسٹر محمدسلیمان،ماسٹر امتیازاحمدانصاری،محمد ساجدانصاری اور محمد حفیظ بھی شامل تھے۔تربیتی مرکز کادورہ کرنےوالی ٹیم کا پرتپاک استقبال مرکز کے سکریٹری خالد پرویز،صدر اظہارعالم سمیت حافظ زاہدمرتضیٰ، محمد صلاح الدین،ماسٹر علی انصاری،جاویداقبال جھبو،محمد ندیم،محمد جسیم ودیگر نے کی اور مرکز کےمختلف کمروں میں کیک کی تیاری،مہندی،سلائی کڑھائی کے سرٹیفکیٹ کورسیز میں شامل طالبات کی ہنرمندی کانمونہ دکھلایا ساتھ ہی ساتھ سنٹر کو درپیش مسائل کی جانب بھی مہمانوں کی توجہ مبذول کرائی۔سنٹر کی طالبات سے خطاب کے دوران ڈپٹی مئیر سیدوسیم الحق نے گذشتہ دودہائیوں سے اس مرکز کے ذریعہ خواتین اور بچیوں کو ہنرمند اورخودکفیل بنائے جانے کی کوششوں کی ستائش کی۔تربیتی مرکز کومشتہر کرنے اور عوام وخواص تک پہنچانے کے ساتھ اس کی ترقی کےلئے مفید مشورے بھی دئیے۔شکیل انور نے اتنی بڑی تعداد میں ملت کی بچیوں کوتعلیم کے ساتھ باہنر بنائے جانے کےعمل پر منتظمین کو دلی مبارکباد پیش کیا۔کہکشاں ریاض نے بچیوں کوپردے کی پابندی کرتے ہوئے ہنرمندی کے مختلف کورسیزکی حصولیابی پر بےپناہ خوشی کااظہار کیااور تربیتی مرکز کی تعمیر وترقی کےلئے ایم ایل اے فنڈ حاصل کرنے کی جانب قدم بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔



















