*نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں کامیاب جلسہ استقبالیہ و کیریئر کاؤنسلنگ*
“محنت کامیابی کی ضمانت ہے۔سنجیدہ محنت ہی آپ کو کامیابی کی منزل تک پہنچائے گا۔ آپ کھیلیں کودیں،مستی کریں،دوستوں کے ساتھ گھومیں مگر وقت پر پڑھیں بھی”۔ ان باتوں کا اظہار برنپور کے دھرم پور سے تعلق رکھنے والے کوچ بہار کے ڈپٹی کلکٹر وڈپٹی مجسٹریٹ ورشد خان نے اتوار کے دن شمالی آسنسول کے جہانگیری محلہ کمیونیٹی ہال میں منعقدہ جلسہ استقبالیہ و کیریئر کاؤنسلنگ کے پروگرام کے دوران طلباء وطالبات کی بڑی تعداد سے خطاب کے دوران کیا۔بہت سیدھے سادے لہجے اور انداز میں انہوں نے طلبہ اور گارجین کے اندر نیاجوش اور ولولہ جگاتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس برسوں سے ورشد خان ،توصیف شمشاد،محمد شاداب خان اور مصلح الدین خان جیسے نوجوان ہی اس طرح کے اسٹیجوں پر نظر ارہےہیں۔نئے نوجوان، نئی نسل اور نئے چہرے کیوں اپنے آپ کو اس قابل نہیں بناپارہی ہےکہ انہیں یہ موقع ملے۔اس بات پر نہ صرف سنجیدگی سے غور کرنی ہے بلکہ اس کے لئے کوشش اور جدوجہد بھی کرنی ہے۔واضح ہوکہ آسنسول ملی ویلفئیر سوسائٹی کے قیام کے صرف سات ماہ کے اندر اس سوسائٹی کایہ پہلا عوامی پروگرام ہوا جس میں ریلپار سے تعلق رکھنے والے 155ایسے طلباء وطالبات جنہوں نے مدھیامک ،ہائیر سکنڈری اور سی بی ایس ای امتحان 2025میں 60فیصد یا اس سے زائد مارکس سے کامیابی حاصل کی ہے۔موقع پر موجود ایل آر او کے ڈپٹی کمشنر توصیف شمشاد،اسسٹنٹ ٹیکس افیسر محمد مصلح الدین خان ،پنجاب نیشنل بینک کے منیجر محمد عمران ، آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق ،مغربی بنگال اردوکاڈمی کی رکن کونسلر کہکشاں ریاض خوشی اور اقراء پبلک اسکول کے ہیڈماسٹر ڈاکٹر علاؤ الدین انصاری نے بھی اپنے فکر انگیز خطاب کے دوران طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کی اور تعلیمی ترقی کے لئے نیک اور مفید مشوروں سے نوازہ۔پروگرام میں اپنی شرکت درج کرانے والوں میں ای سی ایل کے منیجر محمد پرویز ، قاضی شریعت مفتی زبیر احمد قاسمی ،ہندوپاک معمر افسانہ نگار الحاج نذیر احمد یوسفی ،اقراءپںلک اسکول کے ڈائریکٹر الحاج محمد اسلام خان،سابق ایم ایم آئی سی ماسٹر شکیل احمد ،سماجی وسیاسی رہنما شاہد پرویز،محمد وسیم اکرم خان،محمد جلال الدین ،رب نواز خان،محمد زاہد،انس ارشد،بلال خان،محمد مختار عالم،محمد زاہد اختر،وقیع منظر،فیروز خان،محمد حفیظ سنگر ،ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔ان تمام مہمانوں کے ہاتھوں 155طلباءوطالبات کو مومنٹو اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔پروگرام کاآغاز مولانا عبد الخالق مظاہرہ کے تلاوت کلام پاک اور حافظ زاہد مرتضیٰ کے نعت پاک سے ہوا۔جلسے کی صدارت سوسائٹی کے صدر اور جہانگیری محلہ مسجد کے امام وخطیب مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی نے کی جبکہ نظامت کی ذمہ داریاں سوسائٹی کے سکریٹری امتیاز احمد انصاری اپنے مخصوص لب ولہجہ میں انجام دیا۔دوران نظامت آسنسول ملی ویلفئیر سوسائٹی کے قیام کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے دنوں میں سوسائٹی اپنے علاقے میں تعلیمی ترقی،،صحت کے مسائل دور کرنے کے اقدامات اورووٹرکارڈ،ادھار کارڈ ودیگر دستاویزات میں سدھار کے لئے قدم اٹھائے گی۔صدارتی خطبہ کے دوران مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی نے بھی سوسائٹی کے اغراض ومقاصد کی تائید کرتے ہوئے طلباء وطالبات کو عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیمات اور معلومات کی وصولیابی کی کوششوں پر زور دیا۔مولانا محترم کی دعاؤں پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس جلسہ استقبالیہ اور کیرئیر کاؤنسلنگ پروگرام کو کامیاب بنانے میں آسنسول ملی ویلفئیر سوسائٹی کے صدر مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی، نائب صدر حافظ زاہد مرتضیٰ ،سکریٹری امتیاز احمد انصاری کے علاؤہ متحرک ارکان میں شامل ماسٹر علی انصاری ،محمد مرتضیٰ ،نیاز احمد،الحاج حسرت نواز،ماسٹر محمدانوارالحق،خالد پرویز،ماسٹر شہنواز عالم،محمد عمران،محمد قاسم،پرویز راجہ،سرفراز سورج،غلام ربانی،محمد صلاح الدین ودیگر کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں ۔