Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول: ویژن پبلک اسکول کا شاندار سالانہ فنکشن رابندر بھون میں منعقد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

آسنسول میں واقع ویژن پبلک اسکول کا رنگا رنگ سالانہ فنکشن جمعرات کے روز شہر کے مشہور رابندر بھون میں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر قاضی نذرل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد خان اور ڈاکٹر محمد ثناالحق بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ جماعت اسلامی ہند، پچھم بردوان کے ناظم محمد مشتاق احمد، ترنمول کانگریس کے رہنما شاہد پرویز سمیت سماجی و تعلیمی شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد اسکول کے پرنسپل کی پُرتاثیر استقبالیہ تقریر سے ہوا، جس میں انہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
سالانہ فنکشن کے دوران ننھے منے طلبہ و طالبات نے ڈرامہ، فینسی ڈریس، گروپ ڈانس اور دیگر متنوع ثقافتی پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ بچوں کی معصوم اور پُراثر پیشکشوں نے ناظرین کے دل جیت لیے اور پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر اسکول کے بانی جاوید راستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویژن پبلک اسکول سی بی ایس سی سلیبس کے مطابق ایک انگریزی میڈیم ادارہ ہے، تاہم یہاں عربی اور اردو کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، تاکہ طلبہ جدید انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان اور دینی شعور سے بھی بہرہ مند ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا مقصد ہمہ جہت تعلیم کے ذریعے باکردار اور باصلاحیت شہری تیار کرنا ہے۔

آخر میں مہمانانِ خصوصی نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔