آسنسول کے پولو میدان میں جاری یوبا شلپی سنسد کے 41 واں آسنسول کتاب میلہ میں چلڈرنس بک ٹرسٹ کا اسٹال نمبر 22 بچوں کے لئے توجہ کا مرکز بنا ہؤا ہے جہاں بچوں کے لئے انگریزی، ہندی اور بنگلہ میں کہانیوں اور معلوماتی کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔لیڈ اسٹراٹیزسٹ،کنٹنٹ،کمنیکیشن اینڈ پروموشن رانا صدیقی زماں نے بتایا کہ دلی کی پائنیر پبلیکیشن کمپنی چلڈرنس بک ٹرسٹ جو 5 سال سے 16 سال کے بچوں کے لئے کہانیوں کی کتاب چھاپتا ہے، اسے لے کر پہلی بار آسنسول کے کتاب میلے میں شریک ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں موجود کتابوں کی قیمت 60 روپئے سے 240 روپئے تک ہے جو نہایت ہی کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گارجین اپنے بچوں کو لیکر اسٹال میں آرہے ہیں اور بچوں کی پسند کی ک کتابیں خرید کر لے جارہے ہیں۔ چلڈرنس بک ٹرسٹ کا مشن ہے کہ موبائل کے اس دور میں بچوں کو موبائل سے دور کرکے اسے کتاب پڑھنے کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ بہت جلد اردو کتابیں بھی شائع کرنے جارہی ہے۔ یہ کتاب میلہ آئندہ 19 جنوری تک جاری
رہے گا۔
آپ بھی اپنے بچوں کے ساتھ چلڈرنس بک ٹرسٹ کے اسٹال میں پہنچ کر اپنے بچوں کو کتابوں سے جوڑنے
کے لئے ضرور تشریف لائیں ۔