سنیچر کے روز آسنسول گرلس کالج کی گورننگ باڈی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں گورننگ باڈی کے صدر اور ریاست کے وزیر براۓ قانون و محنت ملئے گھٹک خصوصی طور پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ کالج کی ٹیچر انچارج ڈاکٹر مونیکا ساہا، اسکول کے صدر، اساتذہ اور گورننگ باڈی کے دیگر اراکین بھی میٹنگ میں شریک تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مونیکا ساہا نے بتایا کہ میٹنگ میں کالج کی ترقی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کو کیسے بہتر بنایا جائے اور تعلیم و تدریس کے معیار کو کیسے بلند کیا جائے، اس پر مثبت ماحول میں بات چیت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر کی موجودگی سے میٹنگ کو خاص اہمیت حاصل ہوئی اور ترقیاتی امور پر واضح تبادلہ خیال ہوا۔
Post Views: 87