Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انجمن نے سرسید اسکول میں یوم سرسید منایا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

انیسویں صدی کے عظیم مصلح قوم اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کےیوم پیدائش کے موقعے پر انجمن ترقی اردو ہند پچھم بردوان نے سنیچر کی دوپہر شمالی آسنسول کے اوکے روڈ میں واقع سید نزرل مدھیامک شکشا کیندر میں یوم سرسید کے تعلق سے ایک کوئز مقابلے کااہتمام کیا

۔ اسکول کے معلم الحاج سید کبیر الدین کی صدارت میں سرسید کے حیات وخدمات پر منعقدہ کوئز مقابلے میں اسکول کے طلباء وطالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔پروگرام کاآغاز اسی اسکول کے ایک طالب علم نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ انجمن کے سکریٹری ماسٹر محمد سلیمان نے افتتاحی گفتگو کے دوران سرسید کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔بعدازاں کوئز کے سوالات کاسلسلہ شروع ہوا۔بہت سارےطلبہ نے صحیح جواب بتاکر انعامات حاصل کئے۔دوران پروگرام اسکول کی جانب سے بھی سرسید ڈے کے موقعے پر درجہ پنجم تاہشتم کے طلبہ کے درمیان ہونے والے ڈرائنگ مقابلے کے اول ،دوئم اور سوئم مقام پانے والے بچے وبچیوں کو انعامات دئیے گئے۔پروگرام کے افتتاحی دور کی نظامت ماسٹر امتیاز احمد انصاری نے کی جبکہ کوئز ماسٹر کے فرائض ماسٹر علی انصاری انجام دئیے۔ موقعے پر اسکول کے ہیڈماسٹر سید آفتاب الکریم, ماسٹر محمد آصف ودیگر اساتذہ و استانیوں کے علاؤہ انجمن کی جانب سے سجاد حسین ،امان اللہ خان اور نشاط احمد موجود رہے۔ صدارتی خطبہ کے دوران سید کبیر الدین نے اردو زبان اور اردو طلبہ کے تعلق سےانجمن کے ذمہ داران کی کوششوں کی ستائش کی اور مستقبل میں انجمن کے ذریعہ اسکول میں طلبہ کےلئے کسی بھی طرح کے پروگرام کے انعقاد کےلئے مکمل تعاؤن پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Latest News