بالاسور 12 دسمبر :بالاسور کے گب گاوں چوک پے واقع سائی شیشو ودیا مندر میں سائنس میلہ منعقد کیا گیا ۔ جس کی صدارت اسکول کے پرنسپل مدھوسودن مشرا نے کی۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق ہیڈ ماسٹر پدمولوچن داس نے شرکت کر اس سائنس میلہ کی خوب تعریفیں کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے کے ذہن میں جو نئے خیالات پیدا ہوتے ہیں وہی ان کے اندر ایک پروان چڑھنے کی راہ پیدا کرتی ہے اور وہی سپنا جب وہ حقیقت میں بدل جاتی ہے تو کوئی اے پی جے عبد الکلام بنتا ہے تو کوئی آن سٹائن. مقرر خصوصی کے طور پر چاندیپور ہائی اسکول کے سینئر سائنس ٹیچر پارتھو سارتھی مہانتی نے شرکت کی تو وہیں مہمان اعزازی کے طور پر ترجمان نیوز ٹائم کے ایڈیٹر عظیم بالیسری نے شرکت کی، مہمانوں نے اپنے اپنے تقاریر پیش کرنے کے ساتھ کامیاب ہونے والے بچے بچیوں کو انعام اور سرٹیفیکٹ سے نوازہ۔ اس سائنس میلہ میں کل 60 پراجیکٹس کی نمائش کی گئی تھی۔ اسکول ٹیچرز سنجوکتا اوجھا، وجے لکشمی پاڑھی سبھدرا ترائی، سپرابھا دلائی، ارپیتا پردھان، ظہورا خاتون، نیہا فاروقی، پشپکانتی مشرا، نیمائی چرن میتی، کملا رانی کرا،شیب شنکر بہرا، نہار رنجن مہاپاترا اور اسٹاف دیوسمیتا داس،ناظرہ بی بی اور باسنتی گیری نے پروجیکٹ کے مظاہرے میں طلباء کی مدد کی۔ ٹیچر آبھاموئی باریک نے منچ پریچالن کیا تو وہیں سینئر استاد ہیمانت کمار داس نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔










