Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور : نتاجی سبھاش کھیل و ثقافتی پریشد برن پور کے زیر اہتمام طلبہ کو اعزاز، احمد آباد حادثے پر شتروگھن سنہا کا اظہار افسوس*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور کے تریوینی موڑ پر واقع سمپریتی بھون میں آج نتاجی سبھاش کھیل و ثقافتی پریشد کی جانب سے ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ٹی ایم سی کونسلر اور تنظیم کے کنوینر اشوک رودرا کی قیادت میں منعقدہ اس تقریب کے دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے 200 ہونہار طلبہ ، نوجوان کھلاڑیوں اور کچھ تنظیموں کو ان کی صلاحیتوں پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پریشد کی جانب سے یہ 14واں سالانہ پروگرام تھا۔
اس موقع پر مختلف ممتاز شخصیات اور اداروں کو بھی ان کی خدمات اور کارکردگی کے لیے اعزاز پیش کیا گیا۔ تقریب میں آسنسول کے رکن پارلیمان شتروگھن سنہا، میئر بدھان اُپادھیائے، چیئرمین امرناتھ چٹرجی، ڈپٹی میئر وسیم الحق، ترنمول کانگریس ریاستی سکریٹری شیو داسن داسو، ایم ایم آئی سی گرداس چٹرجی سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
تمام مہمانان نے اشوک رودرا اور نتاجی سبھاش کھیل و ثقافتی پریشد کی ستائش کی، جو گزشتہ 14 برسوں سے اس علاقے کے نوجوانوں کی کھیلوں سے جڑی صلاحیتوں کو نہ صرف پہچان دے رہی ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے۔

اس موقع پر احمد آباد میں پیش آئے گزشتہ دن کے المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ انتہائی دلخراش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تفتیش جاری ہے، اس لیے حادثے کی وجہ پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تاہم انہوں نے اس حادثے کی مکمل اور شفاف جانچ کا مطالبہ کیا تاکہ حقیقی اسباب سامنے آ سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔