Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دانش گاہ اسلامیہ ہائر سکنڈری اسکول میں Chandrayan-3 کی کامیابی پر جشن کا ماحول

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جہاں پورے ملک میں چندریان۔۳کی کامیابی پر جشن کا ماحول ہے۔وہیں شہر کے معروف ادارہ دانشگاہ اسلامیہ ہائر سکنڈری کے طلباء و طالبات نے ایک Space Modelکے ساتھ جشن منایا اور دانشی طلبہ و طالبات نے اسکول احاطہ سے راشڈانگا،ہاٹن روڈ اور گور منڈل روڈ ہوتے ہوئے اسکول کے احاطہ تک قطار در قطار جشن مناتے ہوئے اسکول واپس آگئے دانشی طلبہ و طالبات اس کامیابی پر بہت خوش ہوئے کہ آج ہمارا ملک ہندوستان بھی سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتا ہوا چاند پر پہنچ گیا۔ آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے۔ لہذا طلبہ و طالبات کو چائیے کہ اپنا پورا دھیان اس میں صرف کرکے اپنا اور اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔

 اس مشن کو کامیاب بنانے میں تمام اسرو کے سائنسداں اور ممبران کا ہم لوگ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آج کے اس جشن کے موقع پر اسکول ہذا کے تمام اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، ٹرسٹی حضرات بھی موجو د تھے۔اور اسکول کے ڈائرکٹر جناب الحاج ڈاکٹرعبدالرؤف صاحب نے اپنے دل کی گہرائیوں سےملک کے لوگوں کو مبارک باد پیش کیا۔